کے ٹی آر جلد ہی کھمم میں ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر جلد ہی ضلع کھمم میں ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کریں گے ۔بے گھر غریب افراد کیلئے مکانات تعمیر کرکے دیئے جاتے ہیں ۔ ٹیکولاپلی میں مکانات کا آج وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمارنے معائنہ کیا۔ اجئے کمار نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ٹیکولاپلی میں ایک ساتھ 1104مکانات جن کو ڈگنٹی ہومس کا نام دیاگیا ہے ،تعمیر کئے گئے ہیں۔وزیرموصوف نے کہا کہ جلد ہی وزیر کے ٹی آر ان مکانات کا افتتاح کریں گے ۔