جواب دینے میں ناکامی پر معذرت خواہی کا مطالبہ، باپ بیٹے پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام
کاماریڈی : وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو نے کل کاماریڈی میں ٹی آرایس پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس میں سینئر کانگریسی قائد محمد علی شبیر پر کی گئی تنقید پر محمد علی شبیر نے کے ٹی آرسے کھلے عام چیلنج کرتے ہوئے ان کی تنقیدوں کا کھلے عام بحث کیلئے چیلنج کیا اگر ان کے سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہے تو معذور ت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ حضور آباد انتخابات کے بعد کے ٹی راما رائو کا دماغی توازن کھو چکا ہے ۔ کیونکہ چیف منسٹر خواب دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے بہکے ہوئے باتیں کررہے ہیںریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے واضح طور پر کہا تھا کہ کاماریڈی حلقہ کیلئے شبیر علی نے کہا کہ آبی سہولتیں فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے نظام ساگر تا کاماریڈی تک 270 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے گوداوری کا پانی لایا تھا اور ہر گھر کو آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے تھے اوربڑے پیمانے پر سب اسٹیشن بھی قائم کئے گئے تھے گجویل میں بحیثیت وزیر برقی 400 کے وی سب اسٹیشن ، ڈچپلی میں
400KV
سب اسٹیشن اور کیاسم پلی میں 220 اور 130سب اسٹیشن اور ہر منڈل میں 132/33 اور 33/11 کے وی سب اسٹیشن قائم کئے گئے تھے اور کاماریڈی میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کی تعمیرپر 5 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ڈائری ٹکنالوجی ، انجینئر نگ کالج اور راجیو پارک ، اقلیتی اقامتی مدرسہ کی ہاسٹل کی عمارت کے علاوہ کئی کام انجام دئیے گئے ۔ ٹی آرایس کے دور حکومت میں ایک بھی برقی پول منظور نہیں کیا گیا اور باپ اور بیٹے دونوں مل کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ شبیر علی نے کے ٹی راما رائو سے کھلے عام مباحث کیلئے آنے کا مطالبہ کیا ورنہ معذرت خواہی کریں ۔
