کے ٹی آر نے اسکول کی پرانی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی

   

حیدرآباد۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اسکول کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے دوستوں کے ساتھ اپنی ایک پرانی فوٹو سوشیل میڈیا پر عوام کیلئے شیئر کی ہے۔ انہوں نے بلیک اینڈ وائیٹ فوٹو سوشیل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اسکولی ساتھی نے یہ تصویر بھیجی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر 1984 کی ہے۔ چوتھی جماعت کے میرے ایک ساتھی طالب علم بھرت نے کل یہ تصویر مجھے روانہ کی ہے۔ سینٹ جوزف پبلک اسکول کریم نگر کی یہ تصویر ہے۔ تصویر میں موجود تمام کے نام مجھے اچھی طرح یاد ہیں۔ ٹوئٹر پر عوام کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کئے جارہے ہیں اور کے ٹی آر کی اس پرانی تصویر کی ستائش کی جارہی ہے۔ تصویر میں دو اسکول ٹیچرس کے علاوہ پہلی صف میں طالبات ہیں جبکہ دوسری صف میں طلباء بشمول کے ٹی آر کھڑے ہیں۔

کے ٹی آر کے ہاتھوں آج
چار لنک روڈس کا افتتاح
حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو پیر کو آئی ٹی کاریڈار میں چار اہم لنک روڈس کا افتتاح انجام دینگے ۔ یہ لنک روڈس جے این ٹی یو تا ہائی ٹیک سٹی روڈز پر ٹریفک کو کم کرنے اور میاں پور ‘ سردار پٹیل نگر ‘ وسنت نگر و کے پی ایچ بی تا ہائی ٹیک سٹی روڈ اور حفیظ پیٹ روڈ پر رابطوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگی ۔ کے ٹی راما راو نے آج اپنے ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ انہیںیہ بتاتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ وہ کل آئی ٹی کاریڈار کے علاقہ میں چار اہم ترین لنک روڈس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔