حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اپنی دادی وینکٹماں کی یاد میں کاماریڈی اسمبلی حلقہ کے کوناپور گاؤں میں سرکاری اسکول تعمیر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے یہ اسکول تعمیر کیا جو ان کی دادی کی یاد میں رہے گا۔ ریاستی وزیر نے ’’میرا گاؤں میرا اسکول‘‘ مہم کے تحت تعمیری کام انجام دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں کی ترقی اور انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے لئے اسکیم متعارف کی ہے۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر اسکول کی تعمیر مکمل ہونے کا حوالہ دیا اور کہا کہ جلد ہی افتتاح انجام دیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے اسکول کی بعض تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی جن میں بہتر فرنیچر اور کلاس رومس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وعدے کے مطابق سرکاری اسکول کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں کے ٹی آر نے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ر