عزت نفس کیلئے بی آر ایس سے علیحدگی : کویتا کا دعوی
حیدرآباد۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگروتی صدر و ایم ایل سی کویتا نے پھر ایک مرتبہ سنسنی خیز الزام میں کہا کہ بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے اپنے بہنوئی کی فون ٹیاپنگ کرائی تھی۔ وہ ناانصافی کو پھر بھی برداشت کرلیتیں لیکن عزت نفس کے خاطر بی آر ایس سے علیحدہ ہوئی ہیں۔ کریم نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ بی آر ایس دور میں ٹیلی فون ٹیاپنگ ہوئی ہے۔ خود ان کے شوہر کے فون کو بھی ٹیاپ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں بی آر ایس میں کئی مرتبہ رسواء کیا گیا پھر بھی انہوں نے برداشت کیا لیکن جب عزت نفس پر بات آئی تو وہ بی آر ایس سے علیحدہ ہوگئیں۔ بی آر ایس سے علیحدگی کے باوجود کئی قائدین ان سے رابطہ میں ہیں۔ کویتا نے 2 سال کے بعد کابینہ میں مسلم نمائندگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلمانوں کو وزارت میں نمائندگی نہ ملنا ناانصافی ہے۔ کانگریس اقلیتوں و سماج کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا ۔ ایم ایل سی رکنیت کے استعفی پر کویتا نے کہا کہ انہوں نے اسپیکر فارمیٹ میں اپنا استعفی صدر نشین کونسل کو روانہ کیا ہے۔ صدر نشین کونسل نے اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، وہ پھر ایک بار ان سے ملاقات کرکے استعفی کو قبول کرنے کی مانگ کریں گی۔ 2