حیدرآباد 15 اگسٹ ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر و سابق وزیر کے ٹی راما راو نے آج پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر 73 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔ انہوں نے اس موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنوں کو جو وہاں موجود تھے مبارکباد بھی دی ۔ ایم ایل اے سی ناگیندر ‘ گٹا سکھیندر ریڈی اور دوسرے قائدین نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ پارٹی صدر و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے قلعہ گولکنڈہ میں قومی پرچم لہرایا ۔ کے ٹی آر کو پارٹی کی خاتون کارکنوں نے راکھی بھی باندھی ۔
