کے ٹی آر نے تنظیمی کمیٹیوں کی جائزہ لیا

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے 23 ستمبر تک اسمبلی سطح کی تمام ٹی آر ایس کمیٹیاں تشکیل دینے اور 24 ستمبر تک تمام تفصیلات تلنگانہ بھون کو روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ کے ٹی آر نے آج ٹی آر ایس کے اسٹیٹ جنرل سکریٹریز اور ارکان اسمبلی کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ دیہی علاقوں سے اسمبلی سطح تک تنظیمی کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لیا ۔ بیشتر اسمبلی حلقوں میں کمیٹیوں کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جن اسمبلی حلقوں میں کمیٹیاں تشکیل نہیں پائیں وہاں 23 ستمبر تک فوری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی ستمبر کے اواخر تک اضلاع اور اسٹیٹ عاملہ کی تشکیل کے تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ کمیٹیوں میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، اقلیتوں اور خواتین کو 51 فیصد نمائندگی دینے پر زور دیا ۔ اتفاق رائے سے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔۔ N