کے ٹی آر نے حادثہ کا شکار افراد کی مدد کی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے سڑک حادثہ میں زخمی دو افراد کو فوری قریبی ہاسپٹل پہنچانے میں ان کی مدد کی اور اس کیلئے انتظامات کئے۔ یہ حادثہ چہارشنبہ کی رات حکیم پیٹ مین روڈ پیش آیا۔ میاں پور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اس حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے اور وہ مدد کے منتظر تھے۔ اسی دوران کے ٹی آر کا قافلہ اس راستہ سے گزر رہا تھا۔ کے ٹی آر نے فوراً اپنی گاڑی سے اتر کر اسٹاف و سیکوریٹی عملہ کو زخمیوں کی فوری مدد کی ہدایت دی۔ سیکوریٹی عملہ نے پولیس اسکاٹ وہیکل نے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔