کے ٹی آر نے راحت کاری اقدامات کا جائزہ لیا

,

   

حیدرآباد۔وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے چیف سیکریٹری مسٹر سومیش کمار کے علاوہ مختلف اعلی عہدیداروں اور پرنسپل سیکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار کے ساتھ اجلاس میں ریاست بالخصوص شہر میں راحت کاری کاموں کی تفصیلات حاصل کی اور ہدایت دی کہ راحت کیمپ پر اکشیہ پاترا کے علاوہ انا پورنا اسکیم کے تحت مفت کھانے کو یقینی بنایا جائے۔ انہو ںنے بتایا کہ تمام راحت کاموں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ان حالات میں مختلف محکمہ جات کو بہتر تال میل کے ذریعہ حالات کو جلد معمول پر لانے کو یقینی بنانا چاہئے ۔ کے ٹی آر نے آبپاشی حکام کو ہدایت دی کہ وہ جن اپارٹمنٹس کے سیلرس میں پانی جمع ہے وہاں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت کو انہوں نے تمام کیمپوں کے قریب 104ایمبولنس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔