حیدرآباد 15 جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کو سکیش چندر شیکھر کو قانونی نوٹس روانہ کرکے اس کی جانب سے ان کے اور ایم ایل سی کے کویتا کے خلاف عائد کردہ الزامات کو یکسر مسترد کردیا ۔ 12 جولائی کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، گورنر تلنگانہ ٹی سوندرا راجن اور سی بی آئی ڈائرکٹر کو روانہ کئے گئے ایک لیٹر میں سکیش نے یہ کہا کہ کے ٹی آر اور کویتا کے قریبی ساتھیوں نے دہلی لکراسکام کے سلسلہ میں ان کے خلاف ای ڈی اور عاپ لیڈرس کو ان کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت اور بیانات سے پھر جانے پر انہیں 100 کروڑ روپئے ، شمس آباد میں اراضی اور اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی ۔۔