کے ٹی آر نے شہر حیدرآباد کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

   

سڑکوں کی تعمیرات ، نالوں کے ترقیاتی کام، فارمولا ای ریس کے کاموں پر غور

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے شہر حیدرآباد کی جامع ترقی کی پیشرفت فارمولا ای ریس ، اسٹرٹیجک روڈس ڈیولپمنٹ پروگرام کے علاوہ دوسرے ترقیاتی پروگرامس کا جائزہ لیتے ہوئے تمام کاموں کو مقررہ وقت پر تکمیل کرنے کی عہدیداروں کوہدایت دی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے آج جی ایچ ایم سی‘ ایچ ایم ڈی اے ، بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر عہدیداروں سے وضاحت طلب کی ۔ سڑکوں کی تعمیر اور ان کی نگرانی ، فٹ پاتھ اور چوراہوں کی ترقی اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ لنک سڑکوں کی تعمیرات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ اہم سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کسی قدر کم ہورہا ہے ۔، عوام متبادل راستوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے زیر التواء لنک سڑکوں کی تعمیرات کو جلد از جلد تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔ اسٹرٹیجک نالوں کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی عہدیداروں سے تفصیلات طلب کیں ۔ عہدیداروں نے کے ٹی آر کو بتایا کہ نالوں کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ فارمولا ای ریس کے کام مقرر وقت پر مکمل کرلئے جائیں گے ۔ ن

کے ٹی آر نے سولار روف سائیکل ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج نانک رام گوڑہ کے پاس آؤٹر رنگ روڈ پر سولار روف سائیکل ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 16 میگا واٹ برقی پیدا کرنے والا 23 کیلو میٹر طویل 4-5 میٹر لمبا سولار روف سائیکل ٹریک قائم کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھارے نے موسم گرما 2023 ء تک اس پراجکٹ کو تکمیل کرنے کا نشانہ مقرر کرتے ہوئے کام شروع کیا ہے ۔