کے ٹی آر نے ضلع راجنا سرسلہ میں بارش کی تباہی کا جائزہ لیا

,

   

مستقبل کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے ، اندرون ہفتہ فصلوں کے نقصانات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے ضلع راجنا سرسلہ میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ پانی میں ڈوب جانے والے علاقوں میں عام زندگی بحال کرنے کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے اور ضلع میں فصلوں کے نقصانات پر ایک ہفتہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ راجنا سرسلہ کلکٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں سیلاب کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے پانی کی نکاسی اور راحت کاری کے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ سرسلہ اور ویملواڑہ شہروں میں پانی جمع ہونے کے بجائے بہہ جانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سرسلہ میں بارش سے اب جو صورت حال ہوئی ہے ۔ مستقبل میں دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اس کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں کلکٹر انوراگ جینتی ، ایس پی راہول ہیگڈے ، کے علاوہ محکمہ جات آبرسانی ، بلدی نظم و نسق ، پنچایت ، زراعت کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ منگل کو ضلع راجنا سرسلہ میں ریکارڈ سطح پر بارش ہوئی ہے ۔ 30 سال بعد 15 سنٹر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ عہدیداروں نے کے ٹی آر کو بتایا کہ کوناراؤ پیٹ منڈل کے دھرمارم تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے سے پانی سرسلہ منڈل کے بونال گرام کا بڑا تالاب ، جنگیا کنٹہ کا پانی داخل ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے وینکم پیٹ ، پرتی نگر ، شیوا نگر ، اشوک نگر ، سرسلہ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا ۔ ساتھ ہی نشیبی علاقے ، وینکم پیٹ ، قدیم بس اسٹانڈ ، سنجیوا نگر ، نیتنا چوک ، معین بازار ، شانتی نگر میں پانی داخل ہوگیا جس سے ان علاقوں میں رہنے والے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ دوکانات شاپنگ مالس ، میڈیکل ہالس میں پانی داخل ہونے سے اشیاء ضروریہ ، کپڑے ، ادویات پانی میں بھیک گئے ۔۔ N