وزیر کی انسانی ہمدردی پر ارکان خاندان اشکبار ، اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 25 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ایک غریب طالبہ کو آئی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنے طورپر مالی امداد پیش کی ۔ دو سال قبل ضلع ورنگل کے حسن پرتی سے تعلق رکھنے والی طالبہ ایم انجلی کو آئی آئی ٹی میں نشست حاصل ہوئی تھی تاہم اس لڑکی کا غریب خاندان سے تعلق تھا ۔ غربت اور معاشی مسائل کے باعث اس طالبہ کا تعلیم حاصل کرنا مشکل تھا اس لڑکی نے اپنے خاندان کی غربت اور مسائل سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو واقف کراتے ہوئے تعلم حاصل کرنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی ۔ کے ٹی آر نے اس طالبہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنے جیب خاص سے آئی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے معاملے میں طالبہ انجلی کی مدد کرنے کا تیقن دیا ۔ گزشتہ 2 سال سے کے ٹی آر ہر سال مکمل تعلیمی فیس ادا کررہے ہیں ۔ وعدے کے مطابق ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج آئندہ تعلیم سال کی مکمل فیس انجلی کے ارکان خاندان کو پیش کی اور طالبہ انجلی سے مستقبل کے منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے مزید ترقی کرنے کیلئے طالبہ انجلی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انجلی کے ارکان خاندان نے ان کی دختر کی آئی آئی ٹی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے پر جذبات سے مغلوب ہوگئے اور کے ٹی آر سے اظہارتشکر کیا۔ N