حیدرآباد 9 مئی ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج میونسپل کمشنرس و ایڈیشنل کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میںمانسون ایکشن پلان کا جائزہ لیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مرحلہ وار بنیاد پر لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے امکانات ہیں وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ۔ شہری علاقوں میں دوکانات سڑک ایک سائیڈ ایک دن دوسرے دن دوسرے سائیڈ کی دوکانات کھولنے کا جائزہ لینے پر زور دیا ۔