کے ٹی آر نے موبائیل آئی سی یو بسوں کا افتتاح کیا

   

30 کے منجملہ ایک بس میں ایک ڈاکٹر، دونرس اور 10 بیڈس دستیاب
حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ٹینک بنڈ پر آج موبائیل آئی سی یو بسوں کا افتتاح کیا۔ بسوں کو فراہم کرنے والے لارڈس چرچ سے کے ٹی آر نے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے خطاب کہا کہ کوویڈ بحران کے دوران30 موبائیل آئی سی یو بسوں کا افتتاح کرکے وہ کافی مسرت محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کورونا وباء کے دوران طبی عملہ کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور کہاکہ طبی عملہ نے اپنے پیشہ کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے جس کا وہ دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ ہر ایک موبائیل آئی سی یو بس میں طبی خدمات کیلئے ایک ڈاکٹر، دو نرس کے علاوہ 10 بیڈس دستیاب رہیں گے۔ کورونا وباء کے دوران عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے یہ موبائیل بسیں معاون و مددگار ثابت ہوں گی۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو، چیف سکریٹری سومیش کمار کے علاوہ دوسرے قائدین و اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ویرا اسمارٹ ہیلت کیر کے تعاون و اشتراک سے لارڈس چرچ نے اس پراجکٹ کا آغاز کیا ہے۔ افتتاح کے بعد کے ٹی آر نے بس میں موجود طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔