گریٹر حیدرآباد کی ترقی ،بنیادی سہولتو ںکی فراہمی
مستقبل کے منصوبوں پر مسافرین سے تبادلہ خیال
حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اچانک میٹرو ریل میں سفر کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کیلئے انوکھی مہم چلائی ۔ طلبہ ، آئی ٹی ملازمین اور دوسرے مسافرین سے گھل مل گئے ۔ مسافرین نے کے ٹی آر کے ساتھ سیلفی کھنچانے کے معاملے میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ جمعہ کے دن ایچ آئی سی سی میں رئیل اسٹیٹ نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے بعد ریحاجہ مینڈ ا سپیس اسٹیشن تا بیگم پیٹ اسٹیشن تک کے ٹی آر نے میٹرو ریل میں عام مسافر کی طرح سفر کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا ۔ کے ٹی آر نے اپنے 20 منٹ کے سفر کے دوران عوام سے ترقی فلاحی اسکیمات اور بنیادی سہولتوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ٹی کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والے پروفیشنلس نے اپنے شعبہ کی ترقی اور مسائل کے علاوہ ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں آئی ٹی کے فروغ پر کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ بائیو ٹکنالوجی شعبہ کے حیدرآباد میں مواقع پر بھی بات چیت کی گئی ۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شہر میں دستیاب بنیادی سہولتوں پر کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ گریٹر حیدرآباد کی ترقی پر فخر کا اظہار کیا ۔ وزیر کے ٹی آر نے مسافرین سے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے 30 نومبر کو تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات ہیں۔ تعلیم یافتہ افراد بالخصوص پہلی مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والوں کو اولین اوقات میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ ن