حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج شام نکلس روڈ پر قیام کردہ تھرل سٹی پارک کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر دیگر وزراء سرینواس یادو ، محمد محمود علی ، ملا ریڈی کے علاوہ حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار بھی موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے امید ظاہر کیا ہے کہ یہ تھرل سٹی پارک شہریوں کے لیے تحفہ ثابت ہوگا ۔ شہر کے عوام کو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے یہ پارک قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کی طرز پر اس پارک میں تمام اقسام کے گیمس کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ تمام عمر کے لوگ اس پارک سے لطف اندون ہوسکتے ہیں ۔ اس پارک میں ماسٹر رائیڈ ، سلاش کو اسٹار ، فلائیٹ ایٹم لیٹر ، وی آر رولر کوسٹر ، بمپر کارس ، میجیک ٹرین جیسے گیمس اور ہمہ اقسام کے فوڈس اسٹالس موجود ہیں ۔۔ N