کے ٹی آر نے نیویارک میں عام شہری کی طرح فٹ پاتھ پر کھانا کھایا

   

حیدرآباد /26 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک سٹی کی سڑکوں پر عام شہری کی طرح چہل قدمی کرکے اسٹریٹ فوڈ کھایا۔ اپنے دور طالب علمی اور ملازمت کی یاد کو تازہ کیا۔کے ٹی آر تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے امریکہ کے دورہ پر ہیں جہاں وہ شہرت یافتہ کمپنیوں کے سربراہوں اور سی ای اوز سے ملاقات کرکے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے راضی کر رہے ہیں۔ آج وہ سرکردہ فارما کمپنی فائزر سی ای او سے ملاقات کے بعد نیویارک کی سڑکوں پر پیدل گھومنے لگے ۔ کے ٹی آر جب امریکہ میں تعلیم حاصل کررہے تھے وہ اکثر لیکنگٹن 34 ایوینو میں کھایا کرتے تھے، آج بھی وہاں پہنچے اور اپنے من پسند گرم چٹنی پر مشتمل چکن رائس کھایا۔ اس کے بعد وہ اجلاسوں کیلئے تاخیر پر نیویارک میں یلو کیاب میں روانہ ہوگئے ۔ مقامی عوام نے کے ٹی آر کی سادگی کی ستائش کی۔ن