کے ٹی آر و ہریش راو نے رنگا نائیکا ساگر پراجیکٹ کا افتتاح کیا

,

   

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور وزیر آبپاشی ٹی ہریش راو نے آج سدی پیٹ ضلع میں رنگانائیکا ساگر پراجیکٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ یہ پراجیکٹ ریاستی حکومت کے باوقار کالیشورم آبپاشی پراجیکٹ کا حصہ ہے جو گوداوری ندی پر بنایا جا رہا ہے ۔ دونوں وزراء نے رنگا نائیکا ساگر میں ایک موٹر کو سوئچ آن کرتے ہوئے پانی کی اجرائی عمل میں لائی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ رنگا نائیکا ساگر پراجیکٹ کے ذریعہ سدی پیٹ ضلع میں 1.10 لاکھ ایکڑ اراضیات کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجیکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا ہمہ مقصدی پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے جس کا 2019 میں باضابطہ آغاز کیا گیا تھا ۔ اس پراجیکٹ کو تلنگانہ کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعہ سال میں دو فصلوں کو 45 لاکھ ایکڑ اراضیات پر سیراب کیا جاسکتا ہے ۔ ریاستی حکومتنے افتتاح کے وقت یہ دعوی کیا تھا ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ ریاستی حکومت کے ایک اور باوقار پراجیکٹ مشن بھاگیرتا کے ذریعہ 40 ٹی ایم سی فیٹ پانی پینے کیلئے سربراہ کیا جاسکتا ہے ۔