کانگریس پر تنقیدیں مسترد، نظام آباد میں ڈی سی سی صدر ایم مہا ناڈو کا خطاب
نظام آباد: 20؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اسٹیٹ کوآپریٹیو یونین لمیٹیڈ چیرمین مانالا موہن ریڈی صدر نشین ،اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان نے کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کے ٹی آر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جسے گورنر کی منظوری حاصل ہوئی ہے ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین، کارکنان اور کے سی آر کے خاندان کے پیروکار پریشان ہیں اور چیف منسٹر ریونت کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔موہن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کانگریس پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فارمولہ ای ریس کے کے تحت KTR کے ذریعہ کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے آج ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور حکومت، جی ایچ ایم سی اور کابینہ سے کسی تعلق کے بغیر وزیر بلدی نظم نسق کی حیثیت سے اپنی طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے ریاست میں اس ریس کا انعقادِ عمل میں لایا گیا جس پر ACB کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا فارمولا ای ریس کے ذریعے 55 ہزار کروڑ روپے کی دھاندلی کی گئی ہے ۔مانالا موہن ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کے خاندان کے ذریعہ کی گئی بدعنوانی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے۔ مانالا موہن ریڈی نے کہا کہ کے سی آر خاندان کے ذریعہ کی گئی بدعنوانی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے ۔اسی طرح 600 کروڑ سالانہ نقصان ہوا ہے۔مانالا موہن ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن کی تجویز پر چیف منسٹر ریونت ریڈی آوٹر رنگ روڈ کی تحقیقات کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کے سی آر خاندان اقتدار میں تھا تو انہوں نے ریاست تلنگانہ کے عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا اور ان کی بدعنوانی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے۔ اے سی بی فارمولا ریس 10 کے انتظام کے لیے حکومت کے معاہدوں کی چھان بین کر رہا ہے ۔کے ٹی آر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے اس سارے معاملے سے پردہ اٹھایا گیا ہے اس کے لیے حکومت یا وزراء کی کونسل سے کوئی اجازت نہیں ہے۔ سیزن 10 کی ڈیل کسی کی منظوری کے بغیر کی گئی۔ کے ٹی آر اس سارے معاملے اہم رول ادا کیا دسمبر میں نئی حکومت آنے پر ریس منسوخ کردی گئی۔ فارمولا ریس کمپنی نے 55 کروڑ روپے کی ایڈوانس واپس کرنے سے انکار کر دیا یہ سارا معاملہ منظر عام پر آچکا ہے اور حقائق واضح ہو جائیں گے اس موقع پر نوڈا کے چیرمین کیشاوینو، سینئر کانگریس لیڈر رتناکر، ضلع این ایس یو آئی کے صدر وینوراج، ضلع سیوادل کے صدر سنتوش، ضلع او بی سی صدر نریندر گوڑ، بلاک کانگریس صدور کیشا مہیش، ابود بن حمدان،کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔