کے ٹی آر چیف منسٹر نہیں بنیں گے : کوداڈا رام

   

حیدرآباد 6 جنوری (ا ین ایس ایس ) ٹی جے ایس کے صدر پروفیسر کودانڈا رام نے آج کہا کہ اگر بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کو شکست ہوجائے تو وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو چیف منسٹر کا عہدہ حاصل نہیں کر پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جے ایس بلدی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس کو بلدی انتخابات میں شکست ہوجائے تو چندر شیکھر راو چیف منسٹر کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے ۔