کے ٹی آر کا آج ایم پیز و ایم ایل سیز کے ساتھ اجلاس

   

حیدرآباد24جنوری(سیاست نیوز) کارگذار صدر ٹی آر ایس کے ٹی راما راؤ 25 جنوری کو ارکان پارلیمان اور ایم ایل سیز اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ریاست کی مختلف بلدیات میں رائے دہی کے بعد کے اقدامات کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ بتایاجاتا ہے کہ اجلاس میں تمام 9ارکان پارلیمان کے علاوہ 32 ایم ایل سیز کو شریک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ نتائج کے ساتھ ہی صدور و نائب صدورنشین کے انتخاب کیلئے انکے ووٹوں کے استعمال کی حکمت عملی تیار کی جاسکے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کے ٹی آر ایم پیز و ایم ایل سیز کو نتائج کے فوری بعد ان کے ووٹ کے استعمال کے سلسلہ میں ہدایات جاری کریں گے۔ اجلاس میں 6اراکین راجیہ سبھا‘ 9 ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ 32 ایم ایل سی شریک رہیں گے جو بلدیات کی تشکیل کے دوران صدورو نائب صدورنشین کے انتخاب کیلئے ووٹ کے استعمال کے مجاز ہیں اسی لئے تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے ان نمائندوں کو ووٹ کے استعمال کے طریقہ کار اور کس کے حق میں ووٹ کا استعمال کرناہے اور کس طرح سے ان ووٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔