بھینسہ۔ 18 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی تلنگانہ کارگذار صدر و سابقہ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بھینسہ کا دورہ کیا اور بھینسہ زرعی مارکیٹ کمیٹی یارڈ میں سویابین خریدی مرکز کا معائنہ کیا اس دوران کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے تارک راما راؤ نے کہا کہ متحدہ ضلع عادل آباد بلخصوص بھینسہ ڈیویژن میں کپاس اور سویا کی کاشت بہت زیادہ لیکن کسانوں کو ریاستی اور مرکزی حکومتیں کاشت کی محنتوں کے مطابق قیمت ادا نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے کسان مختلف پریشانی اور مسائل کا شکار ہوکر مایوسی میں مبتلا ہورہے جوکہ کسان برادری کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع عادل آباد میں بی جے پی ایم پی منتخب ہے لیکن مرکزی حکومت امداد فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ اس موقع پر تعلقہ مدہول بی آر ایس قائدین ڈاکٹر رما دیوی ، ولاس گادیوار ، مرزا نصیر بیگ ، ڈاکٹر کرن کمریوار ، عبدالواسیع رسول ، سندیپ ، شیخ عزیز قرییشی ، سید عاطف ، سید عرفان ، پوشٹی کے علاوہ جوگورامنا سابقہ ایم ایل اے ، جانسن نائیک و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
اس پروگرام کے پیش نظر بھینسہ ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس کی نگرانی میں پولیس بندوبست میں دیکھی گئی۔