حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا دورہ نظام آباد ملتوی ہوچکا ہے۔ کے ٹی آر 11 فروری کو ورنی منڈل کے سیتا پور میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے والے تھے۔ پروگرام کی نئی تاریخ 15 فروری مقرر کی گئی ہے۔ مقامی رکن اسمبلی اور اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سدا پور ذخیرہ آب کی تعمیر 119 کروڑ سے مکمل کی جائے گی جس کے نتیجہ میں 10,000 ایکر اراضی سیراب ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 فروری کو چیف منسٹر کے دورہ جنگاؤں کے پیش نظر کے ٹی آر کا دورہ ملتوی کیا گیا۔ر