سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ، پارٹی کے قائدین کو پارٹی کے خلاف بات کرنے پر انتباہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر کے ٹی آر کا پارٹی کارکنوں سے کی گئی بات چیت کا آڈیو کلپ سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگیا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور ان کی بات چیت ریاست میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ تلنگانہ میں انتخابی مہم کے اختتام کے لیے صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ۔ ہر سیاسی جماعت اور مقابلہ کرنے والے امیدوار گلی گلی گھومتے ہوئے اپنے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ بی آر ایس قیادت تیسری مرتبہ حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کررہی ہے ۔ اسی دوران کے ٹی آر کا فون کال لیک ہوا ہے ۔ جس کو کانگریس پارٹی نے اس آڈیو کال کو سوشیل میڈیا میں شیئر کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ۔ کے ٹی آر اسمبلی حلقہ سرسلہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ بی آر ایس کا کیڈر کے ٹی آر کی انتخابی مہم چلانے کے معاملے میں پس و پیش کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ آڈیو کلپ میں کے ٹی آر کو اپنے ہی پارٹی کے قائدین و کارکنوں کو ڈراتے اور دھمکاتے سنا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے قائدین بی آر ایس کے لیے حالات سازگار نہ ہونے کی تشہیر کرنے پر برہمی و ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ سنی سنائی باتوں پر بھروسہ نہ کریں ۔ بلکہ اسمبلی حلقہ سرسلہ کے گھر گھر جائیے اور بی آر ایس کی انتخابی مہم چلائیے ۔ کوئی بھی کچھ بولیں اس کی پرواہ نہ کریں ۔ کونسلرس ، سرپنچس اور دوسرے تمام قائدین اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کریں ۔ بی آر ایس کے تمام قائدین مایوسی کی باتیں بند کریں ۔ ان کی اکثریت میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ ریاست کی تمام نظریں سرسلہ پر ٹیکی ہوئی ہیں ۔ ایک ہفتہ بغیر آرام کام کریں ۔ کامیابی کے بعد وہ ہفتہ میں دو دن اسمبلی حلقہ سرسلہ کا دورہ کریں گے اور مقامی عوام کو دستیاب رہیں گے ۔ عوام سے نئے راشن کارڈس اور نئے پنشن دینے کا وعدہ کریں اگر تمہارے کوئی مسائل ہیں تو میرے علم میں لائیے ۔۔ ن