کے ٹی آر کا 5 اکٹوبر کو دورہ ورنگل

   

Ferty9 Clinic

ورنگل ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر کڈا دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ 5 اکٹوبر ورنگل کا دورہ کریں گے وہ اس موقع پر کئی ایک ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تکمیل شدہ کاموں کا افتتاح انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل نائیڈو بنک تا آرے پلی کراس روڈ انر رنگ روڈ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 13 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے اراضی حصول کے لیے 200 کروڑ کی منظوری عمل میں آئی ۔ 50 کروڑ کی لاگت سے فرسٹ فیس کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ہردے اسکیم کے تحت بھدرا کالی بنڈ کے تعمیری کاموں کا افتتاح انجام دیں گے ۔ 25 کروڑ کی لاگت سے تعمیری کاموں سے بھدرا کالی بنڈ کو سیاحتی مرکز بنایا جائے گا ۔ ہنمکنڈہ ہنٹر روڈ 26 ایکڑ اراضی پر 20 کروڑ کی لاگت سے 11 اسمارٹ سڑک کی تعمیر ، ہنٹر روڈ کھمم آر او بی 50 کروڑ لاگت کا افتتاح انجام دیں گے ۔ ورنگل دورہ کے موقع پر ورنگل ماسٹر پلان 2041 کی اجرائی کریں گے ۔۔