حیدرآباد ۔27۔ ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی کے اوپیندر ریڈی کے داماد ایس سروجن ریڈی نے بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کو لیگل نوٹس روانہ کی ہے۔ امرت اسکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق کے ٹی آر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے یہ نوٹس روانہ کی گئی ۔ مرکزی حکومت کی امرت اسکیم کے ٹنڈرس میں کے ٹی آر نے دھاندلیوں کا الزام عائد کیا تھا ۔ لیگل نوٹس میں کے ٹی آر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ الزامات پر معذرت خواہی کریں۔ کے ٹی آر نے کہا تھا کہ امرت اسکیم کے ٹنڈرس ایک مخصوص کمپنی کو دیئے گئے ہیں جس کی جانچ کی جانی چاہئے ۔ کے ٹی آر نے مرکزی وزراء کو جانچ کیلئے مکتوب روانہ کیا۔ کے ٹی آر کا کہنا ہے کہ 1500 کروڑ کے ٹنڈرس چیف منسٹر نے اپنے رشتہ دار کو الاٹ کئے ۔ بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی کے داماد نے کے ٹی آر کے الزامات کی تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ٹنڈرس الاٹ کئے گئے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شودھا کنسٹرکشن کمپنی 2010 سے تعمیری سرگرمیوں میں مشغول ہے۔ 1