حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے سابق وزیر آئی ٹی و صنعت اور ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ کو غیر معمولی طور پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔ امریکہ میں آئندہ سال مئی میں منعقد ہونے والے پانی ، آبپاشی پراجکٹس پر عالمی سمپوزیم سے خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ کی جانب سے ایک دعوت نامہ کے ٹی راما راؤ کو روانہ کیا گیا۔ آئندہ سال ماہ میں امریکہ کے نیوڈا میں عالمی ماحولیات اور آبی وسائل کانگریس منعقد ہوگی۔ کے ٹی آر کو اس کانفرنس کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں تقریباً ایک ہزار مندوبین اور سائنسداں شرکت کریں گے۔