کے ٹی آر کو اچھا میک اپ کرکے ساڑی پہن کر بس میں سفر کا مشورہ:ریونت ریڈی

   

نرمل ۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر اے ریونت ریڈی نے آج حلقہ لوک سبھا عادل آباد کے امیدوار محترمہ آترم سوگنا کے انتخابی جلسہ میں راہول گاندھی کے ہمراہ شریک تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ کے ٹی آر یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس نے تلنگانہ میں انتخابی وعدوں سے انحراف کیا ہے میں کے ٹی آر کو مشورہ دیتا ہوں کہ ان کی فلمی ایکٹرس سے اچھی دوستی ہے وہ اچھا میک اپ کرکے ساڑی پہن لیں اور کانگریس کی مفت بس سرویس میں سفر کریں تو معلوم ہو جائے گا کہ کانگریس مفت بس سرویس پر عمل کررہی ہے یا نہیں کیونکہ خاتون کے لباس میں ان سے ٹکٹ نہیں مانگا جائے گا جب معلوم ہوگا کانگریس کی اسکیم۔