فارم ہاوز کی تعمیر میں قاعدہ کی خلاف ورزی کا الزام، جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے ٹی آر عہدہ وزارت پر رہنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں انہیں خود ہی اپنی کارگزاری کا جائزہ لینا ہوگا۔ کانگریس ایم ایل سی جیون ریڈی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کے ٹی آر کو یہ مشورہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آنند بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے جیون ریڈی ایم ایل سی کریم نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترقیاتی پروگرام ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں۔ مجالس بلدیات شعبہ کے وزیر کیلئے کے ٹی آر بذات خود ہی جی او 111 کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ حمایت ساگر گنڈی پیٹ کے اطراف و اکناف مضافات کی حفاظت کیلئے حکومت کے جاری کردہ جی او 111 کے مطابق وہاں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کے بجائے چنواڑہ کے مقام پر 25 ایکر پر فارم ہاوز تعمیر کرتے ہوئے انتہائی آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا فارم ہاوز تعمیر کیا گیا، فلیکسی لگانے پر جرمانے لگادینے والے وزیر اب قاعدہ کے خلاف فارم ہاوز کی تعمیر کرتے ہوئے عہدہ وزارت پر رہنے کا اخلاقی حق نہیں رکھتے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے جی او 111 کے خلاف تعمیرات کرنے پر ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ریونت ریڈی احتجاجی پروگرام کی شروعات کرنے کانگریس قائدین ڈرون کیمرے سے غیر مجاز تعمیرات کی تصویر کشی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا کس حد تک درست اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر 25 ایکر پر اور کے سی آر 100 ایکر پر فارم ہاوز تعمیر کرتے ہوئے شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں۔ تشکیل تلنگانہ پر صرف کے سی آر خاندان کو ہی ٹھاٹ باٹ سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوا ۔ اس پریس کانفرنس میں ٹی پی سی سی ترجمان ستیم، دیگر قائدین سری رام پدماکر ریڈی و دیگر شریک تھے۔
