چنور ۔ ریاستی وزیر بلدیہ نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی سالگرہ کے موقع پر تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شجر کاری کا پروگرام ترتیب دیا گیا وہیں ضلع۔ منچر یا ل کے کوٹ پلی منڈل مستقر پر متحدہ ضلع عادل آباد کے ایم ایل سی پرانم ستیش کمار نے وزیر بلدیہ نظم و نسق کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک عمر رسیدہ بے گھر جوڑے کو تمام ضروریاتِ زندگی سے آراستہ نیا تعمیرکردہ رہائشی مکان وزیر بلدی نظم و نسق کے۔ٹی۔آر۔ کی سالگرہ پر اظہارِ خوشی میں تحفہ دیا اور کے ٹی آر کی درازی عمر کے لئے دعائیں کیں۔
