حیدرآباد۔/4 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے سوشیل میڈیا میں کینسر سے متاثرہ ایک کمسن لڑکی کے والد کی اپیل پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر سیاحت وی سرینواس گوڑ کو متاثرہ مریض کو حیدرآباد منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ چار سالہ لڑکی کو محبوب نگر سے حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل منتقل کرنے کا ریاستی وزیر نے انتظام کیا۔ لڑکی کے والد معین نے ٹوئیٹر پر کے ٹی آر سے خواہش کی کہ ان کی لڑکی کو حیدرآباد منتقل کرنے کا انتظام کریں۔ انہوں نے لکھا کہ میری چار سالہ لڑکی کا یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد میں کینسر کا علاج جاری ہے ۔
