17 ڈیویژنس میں معمولی ووٹوں سے پارٹی امیدواروں کو شکست ہونے کا دعویٰ
حیدرآباد :۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے جی ایچ ایم سی نتائج کی اجرائی کے بعد فوری پرگتی بھون پہونچکر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور انہیں ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے ۔ جس میں ٹی آر ایس کے 17 امیدواروں کو معمولی اکثریت سے شکست ہوئی ہے ۔ بی این ریڈی نگر ڈیویژن میں ٹی آر ایس کی امیدوار 32 ووٹ سے ملکاجگری ڈیویژن میں 178 ووٹ ، اڈیکمیٹ ڈیویژن میں 227 ووٹ ، ہستناپورم ڈیویژن سے 279 ووٹ ، ویناکا نگر ڈیویژن سے 287 ووٹ رام گوپال پیٹ ڈیویژن میں 310 ووٹ رام نگر ڈیویژن میں 528 ووٹ موسیٰ پیٹ ڈیویژن میں 538 ووٹ رامنتا پور ڈیویژن میں 655 ووٹ ونستھلی پورم ڈیویژن میں 702 ووٹ ، جوبلی ہلز ڈیویژن میں 779 ووٹ ، منگل ہاٹ ڈیویژن میں 809 ووٹ سعید آباد ڈیویژن میں 911 ووٹ گچی باولی ڈیویژن میں 1135 ووٹ امیر پیٹ ڈیویژن سے 1301 ووٹ حبشی گوڑہ ڈیویژن میں 1447 ووٹ کواڑی گوڑہ ڈیویژن میں 1477 ووٹوں سے ٹی آر ایس امیدواروں کو شکست ہوئی ہے ۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ وہ انتخابی انچارج تمام وزراء اور دوسرے معاون انچارج عوامی منتخب نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔۔