کے ٹی آر کے اختیارات میں اضافہ، کارگذار صدر کے کام سے قائدین مطمئن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔27اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی ورکنگ پریسیڈنٹ کے اختیارات میں اضافہ کے لئے پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹی آر ایس سربراہ و قائدین نے پارٹی کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہے کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی میں کے سی آر کا جانشین کون ہوگا اور کے سی آر کی عدم موجودگی میں پارٹی کون چلائے گا۔ تلنگانہ راشٹرسمیتی سربراہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں دوسری معیاد کے لئے ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد اپنے فرزند مسٹر کے ٹی راما راؤ کو پارٹی کا کارگذار صدر نامزد کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک بھی کارگذار صدر کی حیثیت سے مسٹر کے ٹی رامار اؤ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ پارٹی قائدین اور سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور وہ پارٹی کے امور کی نگرانی کررہے ہیں ۔ پارٹی سینیئر قائدین کا کہناہے کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے کارگذار صدر کے اختیارات میں اضافہ کیا جانا کوئی اہم بات نہیں ہے اور نہ ہی اس فیصلہ سے کوئی فرق پڑے گا کیونکہ مسٹر کے ٹی راما راؤ کے طرز کارکردگی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی راہ میں رکاوٹ بننے والا ہے۔ کے ٹی راما راؤ جو کہ پارٹی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرر ہے ہیں اور 2018سے ہی پارٹی کے کارگذار صدر کی حیثیت سے باگ ڈور بہتر انداز میں سنبھال رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی پارٹی پلینری سیشن کے دوران کارگذرا صدر کے اختیارات میں اضافہ کے سلسلہ میں کئے گئے فیصلہ کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اختیارات میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ ان کی عدم موجودگی میں مسٹر کے ٹی رامار اؤ کو مکمل اختیارات حاصل رہیں گے۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی پارٹی قائدین کی جانب سے کارگذار صدر کے اختیارات میں کئے گئے اضافہ کے بعد پارٹی سینیئر قائدین کا احساس ہے کہ پارٹی نوجوان قائد کی نگرانی میں مزید ترقی کرے گی کیونکہ گذشتہ 3 برسوں سے مسٹر کے ٹی رامار اؤ پارٹی کے معاملات کی راست نگرانی کرنے کے علاوہ پارٹی قائدین کے اجلاس طلب کر رہے ہیں ۔ م