کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پر کانگریس قائدین کی گرفتاری کی مذمت

   

کریم نگر ۔ 31 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے ٹی آر کے کریم نگر دورہ کے موقع پر کانگریس قائدین کی گرفتاری پر سابق ایم پی پونم پربھاکر اور ضلع کانگریس صدر کاوم پلی ستیہ نارائنہ نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے ۔ کریم نگر کے لئے حکومت نے جو وعدہ کئے تھے اُنھیں یاد دلانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہمارا جمہوری حق ہے ۔ کانگریس پارٹی یوتھ صدر عبدالرحمن ، عمران ، کلیم ، سلیم ، آصف ، مراری و دیگر کو کریم نگر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ سٹی کانگریس صدر کومٹ ریڈی ، نریندر ریڈی ، کانگریس اسمبلی قائد ایم روہت راؤ کے ساتھ ضلع قائدین و کارکنوں کو گرفتار کرکے 2 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا جبکہ ریاستی کانگریس قائدین بشمول ڈاکٹر انجمن کمار اور دیگر کئی قائدین کو 3 ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے سابق ایم پی کریم نگر پونم پربھاکر اور ڈی سی سی صدر کاوم پلی ستیہ نارائنہ نے کہا کہ ہم آج حیدرآباد میں انسانی حقوق کونسل میں اس مسئلہ پر شکایت درج کرائیں گے ۔