حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ میں این ایس یو آئی کے کارکنوں نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے این ایس یو آئی کارکنوں کو راستہ سے ہٹا دیا اور حراست میں لے لیا۔ انہیں ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ احتجاج میں مقامی قائدین نے حصہ لیا ۔ر
این ایس یو آئی کے ضلع صدر وشنو وردھن ریڈی، نائب صدر ونئے پٹیل کے علاوہ اور دوسروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ ر