کے ٹی آر کے ہاتھوں آج روڈ انڈر برج کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ پیر کو ہائی ٹیک سٹی میں روڈ انڈر برج کا افتتاح کرنے کے علاوہ دیگر ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ اس علاقہ میں ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پانے کے لئے یہ برج تیار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کے ٹی راما راؤ دیگر تکمیل شدہ ترقیاتی پروگراموں کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس طرح ہائی ٹیک سٹی میں آئی ٹی کاریڈور میں عوام کو درپیش ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انڈر برج روڈ کی تعمیر پر 69.59 کروڑ کے مصارف آئے اور یہ روڈ 410 میٹر طویل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس راستہ سے تقریباً 5 تا 6 لاکھ افراد گذرتے ہیں جن کو اکثر و بیشتر ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے حصہ کے طور پر یہ روڈ تعمیر کی گئی ہے۔