کے ٹی آر کے ہاتھوں دو پراجکٹس کا آج افتتاح

   

بیرامل گوڑہ فلائی اوور اور ایل بی نگر انڈر پاس سے ٹریفک میں آسانی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ (پریس نوٹ) ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے ٹی راما راؤ چہارشنبہ کو دو انفراسٹرکچر پراجکٹس کا افتتاح کریں گے۔ اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ان پراجکٹس کے ذریعہ شہر حیدرآباد کے مشرقی حصہ میں ٹریفک کے بہاؤ میں سہولت اور آسانی ہوگی۔ بیرامل گوڑہ فلائی اوور اور ایل بی نگر انڈر پاس کے افتتاح کا مقامی عوام بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔ بیرامل گوڑہ فلائی اوور کی تعمیر 28.68 کروڑ روپئے کے مصارف سے ہوئی جبکہ ایل بی نگر کی سیدھی جانب تیار کردہ انڈر پاس پر 40 کروڑ کے مصارف آئے ۔ دونوں باوقار پراجکٹس کی جی ایچ ایم سی کی جانب سے بروقت اور کامیابی کے ساتھ تکمیل کی گئی۔