کے ٹی آر ،ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کیلئے مدعو

   

حیدرآباد : وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ کو 5تا 7 اپریل جاپان میں منعقد ہونے والے گلوبل ٹیکنالوجی گورننس چوٹی اجلاس کے لئے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک کے عالمی سطح کے قائدین بشمول وزراء اور تجارت کے اعلیٰ قائدین حصہ لیتے ہیں۔ تلنگانہ نے جدید اور عصری ٹیکنالوجی کے استعمال میں کافی پیشرفت کی ہے۔