حیدرآباد۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو نے رنگار یڈی ضلع میں آج میدھا ریل کوچ فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا ۔ میدھا ریل کوچ فیکٹری شنکرپلی منڈل میں قائم کی جا رہی ہے جو 100 ایکڑ پر محیط ہے ۔ یہ فیکٹری 800 کروڑ روپئے کے سرمایہ سے شروع کی جا رہی ہے ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ ریل کوچ فیکٹری ایک بڑی کامیابی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیکٹری کی شکل میں ضلع کو 800 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے اور اس سے سینکڑوں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے اور ترقی میں مدد ملے گی ۔