کے ٹی راماراوکو ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 10 جنوری ( یو این آئی) سابق وزیر و بی آرایس ورکنگ صدر کے ٹی آر کو ہارورڈ یونیورسٹی میں انڈیا کانفرنس کے 23 ویں ایڈیشن میں خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ دعوت نامہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ریاست کو ٹکنالوجی مرکز کے طور پر مضبوط کرنے میں رول کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے کیمپس میں 14 اور 15 فروری یہ کانفرنس ہوگی۔