کے ٹی راما راؤ کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرانے چیف منسٹر سے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کا مطالبہ

   

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیاکہ وہ وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیں۔ ایک کھلے مکتوب میں ریونت ریڈی نے سپریم کورٹ کے یہ احکام یاد دلائے کہ اقتدار پر رہنے والوں کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرائی جانی چاہئے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ کے ٹی راما راؤ کے پاس 2014 ء میں 8 کروڑ روپئے مالیت کی جائیدادیں تھیں 2018 ء میں کے ٹی آر 41 کروڑ روپئے مالیت کی جائیداد کے مالک ہوگئے۔