کے ٹی راما راو نے کالیشورم پراجیکٹ کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد ۔4فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے آج کالیشورم پراجکٹ کا معائنہ کیا ۔ کے ٹی راما راو نے ریاست میں اس بڑے پراجکٹ کے 10ویں ٹنل کے کاموں کا اسرسلہ پہنچ کر جائزہ لیا ۔ کاموں میں معیار کی جانچ کے بعد انہوں نے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور پراجکٹ کے کاموں کی جلد تکمیل کیلئے بات چیت کی اور ٹٹنل کی جلد تکمیل پر توجہ مرکوز کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ قبل ازیں انہوں نے پراجکٹ کے کاموں کی جانچ سے قبل گنگااماں تلی کلیان اتسو میں شرکت کی اور خصوصی پوجا و درشن کیا جس کے بعد وہ کالیشورم پراجکٹ کے کاموں کا جائزہ لینے میں مصروف ہوگئے ۔