حیدرآباد۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت و فیملی ویلفیر میںایک کووڈ کنٹرول روم کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری سومیش کمار ‘ رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ اور دوسرے بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں کے ٹی آر نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ امن کے دور میں جتنی محنت کی جائے گی جنگ کے دور میں اتنا کم نقصان ہوگا ۔ یہ سہولت کورونا کی امکانی تیسری لہر سے نمٹنے اور کورونا کے علاج کیلئے شروع کی گئی ہے ۔