حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر انڈین ریلویز ٹریفک سرویس (آئی آر ٹی ایس ) آفیسر ، کے پدمجا نے کل ریل نیلائم ، سکندرآباد میں پرنسپل چیف کمرشیل منیجر ( پی سی سی ایم ) ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق یہ نئی پی سی سی ایم انڈین ریلویز ٹریفک سرویس کے 1991 بیاچ سے تعلق رکھتی ہیں اور ساوتھ سنٹرل ریلوے میں پہلی خاتون پرنسپل چیف کمرشیل مینجر ہیں ۔۔