گمبھی راؤ پیٹ : وی آئی پی ہیومن رائٹس اسوسی ایشن نیشنل کنوینر اور ڈائریکٹر کے طور پر کوڈیلی پروین کمار کو مقرر کیا گیا ،ایس سی، ایس ٹی سیل سے وابستہ موضع مصطفی نگر، منڈل گمبھی راوپیٹ، راجننہ سرسلہ سے تعلق رکھنے والے کوڈیلی پروین کمار کو تنظیم کے قومی سکریٹری شیخ احمد میاں تقرری کے احکامات جاری کیے ۔ کڈیلی پروین کمار (دلت رتن ایوارڈ وصول کنندہ) کو تمام انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کچھ اراکین کے ساتھ ہندوستان کے ST-SC سیل کا قومی کنوینر اور ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پروین کمار نے کہا کہ بھارت کی تمام ریاستوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی اور ساتھ ہی وہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔