کے پی ایل میچ فکسنگ اسکینڈل: بنگلورو سی سی بی نے سدھندر شندے کو گرفتار کرلیا

   

بنگلورو: سٹی کرائم برانچ نے کرناٹک پریمیر لیگ (کے پی ایل) میچ فکسنگ کیس میں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر سدھندر شندے کو گرفتار کیا ہے۔

دیگر افراد کی شمولیت کی جانچ کرنے کے لئے مزید تفتیش کے لئے پولیس تحویل میں آج لیا جائے گا۔

بنگلورو پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ کی ٹیم نے پیر کو میچ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں بیلگوی ٹیم کے سابق کوچ سدھندرا شنڈے کی رہائش گاہ پر تلاشی لی تھی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ عدالت سے تحقیقات کا حکم دیاتھا اور سدھندرا شنڈے کی رہائش گاہ پر تلاشی لی گئی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے میچوں پر شرط لگانے کے الزام میں بیلگوی پینتھرس ٹیم کے مالک علی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر دبئی میں مقیم ایک بکی کے ساتھ شرط لگا رکھی تھی اور لیگ کے دوران دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی رابطے میں تھے۔