بنگلورو۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ پراس وقت فکسنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے کرناٹک پریمیئرلیگ (کے پی ایل) اس کے نشانے پرہے، جس میں ایک کے بعد ایک ہورہے نئے انکشافات ہرکسی کوحیران کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بولنگ کوچ وینوپرساد اور بیٹسمین ایم وشوناتھن کوگرفتارکرنے کے بعد اب ایک اورہندوستانی بیٹسمین پولیس کی گرفت میں آگیا ہے۔ کرناٹک پریمیئرلیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے کئی سیزن کھیلنے والے 29 سال کے نشانت سنگھ شیخاوت کوبنگلورمیں کرائم برانچ پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ ان پرلیگ کے گزشتہ سیزن میں میچ فکسنگ میں شامل ہونیکا الزام لگا ہے۔ لیگ کی کئی ٹیموں کی طرف سے کھیلنے والے نشانت سنگھ شیخاوت پرالزام لگا ہیکہ انہوں نے سٹے بازکوٹیم کے کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف تک پہنچانے میں مدد کی تھی۔ نشانت سنگھ، شیواموگا، منگلوراورہبلی ٹائیگرس کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ سال 2016 میں نشانت، کرون نائرکی قیادت والی منگلورٹیم کا حصہ تھے۔ بنگلوروبلاسٹرس ٹیم کے بولنگ کوچ وینوپرساد اوربیٹسمین وشوناتھن کے گرفتارہونے کے بعد سے نشانت سنگھ شیخاوت بھی نظروں میں آگئے تھے۔ بنگلورو بلاسٹرس کی طرف سے کھیلنے والے وشوناتھن پرسست بیٹنگ کے لئے پانچ لاکھ روپئے لینے کا الزام لگا ہے۔ خبرکے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ شیخاوت سٹے بازوںکے رابطے میں تھا اورانہوں نے وینو پرساد سے رابطہ کیا تھا۔ ان پرگزشتہ سیزن کے 18 ویں میچ میں چنڈی گڑھ کے سٹہ بازکی طرف سے وینو پرساد کووشوناتھن کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ مبینہ طور پر شیخاوت نے ہی وینوپرساد کوچنڈی گڑھ کے سٹہ باز سے ملوایا تھا۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق ہبلی ٹائیگرس کے خلاف وشوناتھن کو سٹہ بازوں نے 20 گیندوں پر10 رنز سے بھی کم اسکورکرنے کیلئے کہا تھا اوروشوناتھن نے17 گیندوں پر9 رن بنائے تھے۔ مبینہ طورپروشوناتھن نے اپنا بیٹ بدل کراوراپنی آستین چڑھا کرسٹہ بازوں کواپنے معاہدے کا اشارہ دیا تھا۔ ستمبرسے ہی کرائم برانچ نے کے پی ایل میں ہوئی فکسنگ پر اپنی کمر کس لی ہے۔ ستمبرمیں پولیس نے بیلگاوی پینتھرس ٹیم کے مالک 40 سال کے علی اشفاق تھارا اورآئی پی ایل، کے پی ایل کے جانے پہچانے ڈرمربھاویش بافنا کوگرفتارکیا تھا۔ کے پی ایل 2018 میں بلاری ٹسکرس ٹیم کے فاسٹ بولر بھاویش گلیچا نے پولیس کو بتایا تھا کہ بھاویش بافنا کے ذریعہ سٹہ بازوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ بیان دیا تھا کہ کے پی ایل کے ایک میچ میں انہیں ایک اوورمیں 10 سے زیادہ رنز دینے کے لئے کہاگیا تھا۔