حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کے پی ایچ بی کالونی میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مکان مالک نے محکمہ بجلی کے ملازم پر حملہ کر کے اس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق TGSPDCL کے آوٹ سورسنگ ملازم رمیش KPHB کالونی میں ایک مکان پہنچا اور برقی بل ادا کرنے کو کہا جس پر مکانداروں نے کہا کہ برقی بل کافی زیادہ آگیا ہے ہم بہت جلد اعلیٰ عہدیداروں سے بات کر کے برقی بل میں کرواتے ہوئے ادا کردیں گے ۔ رمیش نے جلد بازی کرتے ہوئے اس مکان کی بجلی منقطع کردی جس پر مکانداروں نے مشتعل ہو کر رمیش پر حملہ کرتے ہوئے اس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ۔ پولیس میں شکایت کے بعد حملہ آوروں پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش