کھٹمنڈو۔28؍ستمبر( ایجنسیز ) نیپال کی جین۔زی تحریک کے دوران نوجوان مظاہرین پر ہوئی فائرنگ کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ عدالتی کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی سمیت دیگر 5 اہم شخصیات کو بلا اجازت راجدھانی کھٹمنڈو چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس گوری بہادر کارکی کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیشن نے جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی کے پی شرما اولی سمیت کئی لیڈران کے پاسپورٹ بھی معطل کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔عدالتی کمیشن کے حکم کے مطابق جن 5 لوگوں کو بلا اجازت کھٹمنڈو چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔
، ان میں سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی، سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک، اس وقت کے داخلہ سیکرٹری گوکرنا منی دواڈی، اندرونی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہْت راج تھاپا اور کھٹمنڈو کے اس وقت کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چھوی رجال شامل ہیں۔ ان تمام پر کمیشن نے سخت نگرانی رکھنے اور کمیشن کی اجازت کے بغیر کھٹمنڈو سے باہر نہ جانے کا حکم دیا ہے